23 اکتوبر 2024 - 12:18
انقرہ میں ایرواسپیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 جان بحق، 22 زخمی+ ویڈیو

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انقرہ میں واقع ترک ایرواسپیس کمپنی کے دفتر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جان بحق اور زخمی ہو گئے۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ترکیہ کے ایرواسپیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے دوران تین دھماکے ہوئے ہیں اور ابتدائی رپورٹوں کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں دارالحکومت کے علاقے "قہرمان کازان" میں واقع ترک ایرواسپیس ہیڈکوارٹر تھا اور حملہ آوروں نے کئی افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے؛ تاہم یرغمالیوں کی تعداد نامعلوم ہے۔

سی این این نے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 4 بتائی ہے۔

اپڈیٹ:

ترکیہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب انقرہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں 5 افراد جان بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کاروائی میں دو حملہ آور ترک سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔

سعودی عرب سے وابستہ اسکائی نیوز عرب نے ترک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے یہ ایک کار بم دھماکہ ہو سکتا ہے جس کی آواز ترکیہ کے ایرواسپیس کی صنعتی کمپنی کے ہیڈکوارٹر سے سنی گئی۔

سنہ 2024 کے دوران ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت کی اشیائے ضرورت غاصب صہیونی ریاست کو برآمد کرنے والے جناب صدر رجب طیب اردوگان "توساش ایرواسپیس انڈسٹریل کمپنی" کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ ایک پلید حملہ ہے جس نے ہمارے ملک کی بقا اور امن و امان نیز ہمارے دفاعی منصوبوں کو ـ ترکیہ کی مکمل خودمختاری کی علامت ہیں ـ نشانہ بنایا ہے۔ ہم فیصلہ کن انداز سے مختلف قسم کے دہشت گردانہ خطرات اور ان کے حامیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا: ہماری ملک کو جان لینا چاہئے کہ وہ پلید ہاتھ جو ترکیہ کی طرف بڑھنے والے شیطانی ہاتھوں کو کاٹ دیا جائے گا اور کوئی بھی دہشت گرد تنظیم یا ادارہ ـ جو ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے ـ ہرگز اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110